کھیل
02 مارچ ، 2014

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز میچ جاری

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز میچ جاری

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز میچ جاری
میرپور، ڈھاکا…ایشیاکپ کرکٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے۔30 اوورز کے اختتام پر بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنالیے۔محمد حفیظ نے شیکھر دھون ، عمرگل نے ویرات کوہلی اور طلحہ نے روہیت شرما اور ریہانے کو پویلین کی راہ دکھائی۔میر پور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور جلد ہی پاکستان کو پہلی کامیابی ملی، شیکھر دھون 10 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے،انہیں محمدحفیظ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔کپتان ورات کوہلی صرف 5 رنز بناسکے، انہیں عمر گل نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کیا، روہیت شرما نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، انہیں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے محمد طلحہٰ نے آؤٹ کیا، رہانے بھی طلحہٰ کا شکار بنے ، وہ 23 رنز بناسکے۔ ایونٹ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے اور انور علی کی جگہ محمد طلحہٰ کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بھارت کے اسٹیورٹ بنی کی جگہ اسپنر امیت مشرا آج کا میچ کھیل رہے ہیں۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ڈیو فیکٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ زیادہ بہتر ہے۔ویرات کوہلی کا کہناہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے ، وہ بھی پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت کے 4 پوائنٹس ہیں۔

مزید خبریں :