پاکستان
02 مارچ ، 2014

کراچی کی زمینوں پرقبضے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

کراچی کی زمینوں پرقبضے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

کراچی …کراچی کی زمینوں پر سرکاری، وفاقی اداروں اور دیگرقبضوں سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔ یہ رپورٹ سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیوسندھ فضل الرحمان نے جمع کروائی۔ جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے خلاف کارروائی کا حکم ملنے پر ڈپٹی کمشنرز نے بھی نوٹسز جاری کئے ہیں،رپورٹ میں کہ گیا ہے کہ ڈی ایچ اے5257ایکڑ ،کراچی پورٹ ٹرسٹ769ایکڑ،ایم ڈی اے 9512ایکڑ سرکاری اراضی پر قابض ہیں۔ اور پورٹ قاسم اتھارٹی 3690ایکڑ اورملیر کینٹ نے صوبائی حکومت کی 1522ایکڑ اراضی ہتھیالی ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کے پی ٹی کی 769 ایکڑ پر قبضے کی زمین میں ہاربر سب ڈویژن کراچی ویسٹ اور مائی کولاچی روڈ پر کے پی ٹی ہاوٴسنگ سوسائٹی شامل ہے، جبکہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 9512ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ تو حاصل کرلی مگر رقم ادا نہیں کی، ایم ڈی اے نے 3158ایکڑ اراضی پر قبضہ بھی کر رکھا ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 8175ایکڑ اراضی پر قبضہ کررکھا ہے۔ جعلی گوٹھوں کے نام 6528 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ ہے جبکہ 1216ایکڑ اراضی پر تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کا کراچی کی52130ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، 32ہزار ایکڑ اراضی کو واگزار کرانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :