03 مارچ ، 2014
کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پی سی بی میں انتظامی تبدیلوں کا ٹیم پر اثر پڑا ہے، ٹیم ایشیا کپ اور ٹی 20جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انھوں نے یہ بات جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مین آف دی میچ محمد حفیظ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انھوں نے اننگز بنائی جبکہ شاہد آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے جیت میں اہم کردار اداکیا۔