پاکستان
03 مارچ ، 2014

ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد میں 8 اور 24انچ قطر کی گیس پائپ لائنیں تباہ

ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد میں 8 اور 24انچ قطر کی گیس پائپ لائنیں تباہ

نصیرآباد…نصیرآباد اور ڈیرا مراد جمالی میں 8 اور 24انچ لائن قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ پائپ لائنیں تباہ ہونے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ڈیرا مراد جمالی میں شدت پسندوں نے پٹ فیڈر کے مقام پر24انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پائپ لائن کے ذریعے شکارپور سے کوئٹہ گیس فراہم کی جاتی ہے۔ دوسری جانب فرید آباد کے مقام پر 8 انچ لائن قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ پائپ لائن کے ذریعے ڈیرا الٰہ یار سے صحبت پور گیس فراہم کی جاتی ہے۔گیس پائپ لائنیں تباہ ہونے سے صحبت پور، مانجی پور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :