پاکستان
03 مارچ ، 2014

کراچی،بارش کے باعث حادثات،ایک شخص جاں بحق،13زخمی

کراچی،بارش کے باعث حادثات،ایک شخص جاں بحق،13زخمی

کراچی …کراچی میں شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح اچانک ہو نے والی بارش کے باعث مختلف ٹریفک حا دثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ13افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے سڑک پر ہو نے والی پھسلن کے باعث، نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب گاڑی کھمبے سے ٹکراگی ایک شخص ہلاک 2 افراد زخمی ہو گئے۔شاہراہ فیصل پر فائن ہا وس کے قریب بس حادثے کا شکار ہو ئی جس سے 7 ہو افراد زخمی ہو ئے۔منظور کالونی میں گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس میں 4 افراد زخمی،جبکہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے متعدد موٹر سائکل سوار بھی حادثہ کا شکار ہو ئے دوسری جانب شہر کی مختلف سڑکوں پر بارش کا پانہ جمع ہو نے کے باعث جزوی طور پر ٹریفک کی روانی متاثر بھی متاثر ہو ئی۔

مزید خبریں :