پاکستان
03 مارچ ، 2014

حیدرآباد : بارش ، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ،28 افراد زخمی

حیدرآباد : بارش ، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ،28 افراد زخمی

حیدرآباد…حیدرآباد میں بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مٹیاری کے قریب دو بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ دوسرا حادثہ قومی شاہراہ مٹیاری اور حیدر آباد کر درمیان پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث وین الٹ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ایک اور حادثہ قومی شاہراہ پر ہٹڑی کے مقام پر ہوا ، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، لاشوں اور زخمیوں کومٹیاری اور ہالاا سپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید خبریں :