پاکستان
03 مارچ ، 2014

تحریک طالبان پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ،طالبان شوری شمالی وزیرستان

تحریک طالبان پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ،طالبان شوری شمالی وزیرستان

میران شاہ… طالبان شوری شمالی وزیرستان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ،2006 میں حکومت کے ساتھ کئے گئے امن معاہدہ پر اب تک قائم ہیں۔میران شاہ میں نامعلوم مقام پر پریس کانفرنس کے دوران ترجمان طالبان شوری شمالی وزیرستان احمد اللہ احمدی کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں ناکامی پر شمالی وزیرستان میں آپریشن ہواتویہ سمجھ سے بالاترہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم حافظ گل بہادرکی سربراہی میں حکومت کے ساتھ 2006 میں امن معاہدہ کرچکے ہیں اوراس امن معاہدہ اب تک برقرارہیں،کسی بھی فریق نے معاہدہ توڑنے کا اعلان نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام،ہم پر اس کا کوئی اثرنہیں ہوگا۔

مزید خبریں :