دنیا
05 مارچ ، 2014

برقعہ پوش خاتون اور بچی کو گاربیج سے تشبیہ دینے پر ٹوری پارٹی کا کاؤنسلر معطل

برقعہ پوش خاتون اور بچی کو گاربیج سے تشبیہ دینے پر ٹوری پارٹی کا کاؤنسلر معطل

لندن…برقعہ پوش خاتون اور بچی کو گاربیج کے تھیلوں سے تشبیہ دینے پر برطانیہ کی ٹوری پارٹی کے کاؤنسلر کرس Joannides کو معطل کردیا گیا ہے، وہ اگلے بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کرس Joannides نارتھ لندن کے علاقے انفیلڈسے کونسلرمنتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے برقعہ پوش خاتون اوربچی کی تصویرکو سماجی ویب سائٹ پرشیئرکرتے ہوئے بچی کو قریب پڑے گاربیج کے تھیلے سے تشبیہ دی تھی۔ ٹوری پارٹی نے انہیں بارہ ماہ کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے اور مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی انہیں باروسے ٹکٹ نہ دینے کااعلان کیا ہے۔ کنزریٹوپارٹی کے منتخب کونسلر کی جانب سے ایسے بیان پر مسلم کمیونٹی نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

مزید خبریں :