دنیا
05 مارچ ، 2014

پاکستان کی سماجی حالت سدھارنے کیلئے خواتین اساتذہ کی تعدادبڑھانا ہوگی؛ یونیسکو

پاکستان کی سماجی حالت سدھارنے کیلئے خواتین اساتذہ کی تعدادبڑھانا ہوگی؛ یونیسکو

پیرس…یونیسکو کی سربراہ ایرینا بکو آ نے کہاہے کہ پاکستان کو سماجی حالت سدھارنے کے لیے خواتین اساتذہ کی تعداد بڑھانا ہوگی اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ تعاون کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر س میں جیونیوز کے نمائندے رضا چوہدری کو انٹرویو میں کہی۔ یونیسکو کی ڈائریکٹرجنرل نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی صورتحال پرتشویش ظاہرکی ہے۔ پاکستان کے دورہ سے واپسی پر ایرینا بکوآ نے کہا کہ لڑکیوں کوتعلیم دینا معاشرے کوپیروں پہ کھڑاکرنے کے برابرہے۔ سوات میں دہشت گردی کانشانہ بنائی گئی ملالہ یوسف زئی کوانہوں نے علم کی شمع قراردیا تاہم کہاکہ پاکستان میں لڑکیوں ہی نہیں بعض علاقوں میں لڑکوں کوبھی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کاسامناہے۔ ایرینابکوآنے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ریکارڈتعدادہے اوراگر اچھی تعلیم دی جائے تویہ ملک کے لیے سونے کی کان بن سکتے ہیں۔

مزید خبریں :