05 مارچ ، 2014
کراچی …کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8بجے کھل گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت منگل کی صبح تمام سی این جی اسٹیشن کو صبح 8 بجے بند24 گھنٹوں کیلئے بند کیا گیا تھا، جو آج صبح 8بجے کھل گئے۔