03 اپریل ، 2012
کراچی…ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جمعرات پانچ اپریل سے شروع ہو رہے ہیں،طلباء کیلئے خوش خبری ہے کہ امتحانی مراکزپرہرحال میں بجلی کاانتظام ہوگاجبکہ پوزیشن ہولڈرزکولاکھوں روپے انعام دیئے جائیں گے۔ناظم امتحانات میٹرک بورڈکراچی رفیعہ ملاح نے جیونیوزکوبتایا کہ میٹرک کے تمام امتحانات پہلی بارصبح کی اوقات میں ہوں گے ۔پرچے مراکز تک پنچانے کیلئے مسلح گارڈز کی خدمات لی گئی ہیں۔تین لاکھ بارہ ہزارطلباء کیلئے ڈھائی سوامتحانی مراکزبنائے گئے ہیں ۔20 سال سے بڑی عمرکے طلباء بھی ریگولر امتحان دیں گے۔کراچی کے سترامتحانی مراکزکوحساس قرار دیا گیا ہے۔میٹرک بورڈ میں 24 گھنٹے شکایتی مرکز کام کرے گا۔نقل کی شکایت پرامتحانی مرکز متبادل جگہ منتقل کردیا جائے گا۔صبح 8سے دوپہرایک بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔بجلی کی بندش پرامتحانی مراکزپرجنریٹرزکابھی انتظام ہوگا،امتحانی مراکزمیں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بندہوگا۔اور ہاں ایک خوشخبری کہ پوزیشن ہولڈرزکیلئے پانچ لاکھ، تین لاکھ اور دو لاکھ روپے انعام کی سمری گورنر کوبھیج دی گئی ہے۔