06 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف سے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات میں کمیٹیوں کی ازسرنوتشکیل یاتوسیع کے آپشن پر غورکیاجائیگا۔وزیر اعظم ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی کمیٹی کے ارکان عرفان صدیقی،رحیم اللہ یوسف زئی،میجر ریٹائرڈ عامر اور رستم شاہ موجود ہیں جبکہ طالبان کمیٹی کیارکان مولانا سمیع الحق ، پروفیسر ابراہیم اور کوارڈینیٹر یوسف شاہ بھی موجود ہیں ، ملاقات میں وزیر داخلہ چودھری نثار بھی شریک ہیں،وزیراعظم نواز شریف نے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے ارکان کو ناشتے پر بلایا ہے، ذرائع حکومتی کمیٹی کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں مذاکراتی حکمت عملی پرمشاورت کی جائیگی۔