پاکستان
06 مارچ ، 2014

کراچی: عطاء الرحمان گوٹھ میں رینجرز کا آپریشن کالعدم تنظیم کے ملزمان گرفتار

کراچی: عطاء الرحمان گوٹھ میں رینجرز کا آپریشن کالعدم تنظیم کے ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی میں لانڈھی کے علاقے عطاء الرحمان گوٹھ میں رینجرز نے آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ لانڈھی کے علاقے عطاالرحمان گوٹھ کو رینجرز نے علی الصبح گھیرے میں لے کر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے تلاشی لی گئی۔ اس دوران علاقے کی مکمل ناکہ بندی کی گئی تھی۔آپریشن کے دوران خواتین رینجرز اہلکار سمیت 800 جوانوں نے حصہ لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 15 ہتھیار اور تین دستی بم برآمد کرلئے ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان قتل اور فورسز پر حملے میں ملوث ہیں۔کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن گزشتہ سال ستمبر سے جاری ہے اب تک 17 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :