انٹرٹینمنٹ
06 مارچ ، 2014

خوف و دہشت سے بھرپور فلم ”آکیولس“کا پہلا ٹریلر جاری

خوف و دہشت سے بھرپور فلم ”آکیولس“کا پہلا ٹریلر جاری

لندن…خوف و دہشت سے بھرپور نئی امریکن ہارر فلم آکیولس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور نئی امریکن ہارر فلم آکیولس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار مائیک فلان اگن کی اس فلم میں کیٹی شیخوف ،کیرن گیلان ،بینٹن تھوائیٹس اور کوری کاشرین سمیت دیگر اداکار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔مارک ڈی ایونز اوور ٹریور میکی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بھائی کو قتل کے الزام سے بچانے کیلئے اْس قتل کو غیر مرئی طاقتوں کے ذمے ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔خوف اور سنسنی سے بھرپور یہ ڈراوٴنی فلم آکیولس11اپریل کو کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :