پاکستان
03 اپریل ، 2012

جماعت اسلامی کے تحت ادارہ نورحق میں آل پارٹیز کانفرنس

کراچی…مسلم لیگ ن،جماعت اسلامی،جمعیت علمائے اسلام ف ،جمعیت علمائے پاکستان ،سنی تحریک سمیت دیگرجماعتوں نے کراچی کی نئی انتخابی فہرستوں کومسترد کردیا ہے اورنادرامیں درج موجودہ پتوں کے مطابق نئی ووٹرلسٹ جاری کرنے کامطالبہ کیا ہے۔جماعت اسلامی کے تحت ادارہ نورحق میں’ فراڈ انتخابات کیلئے جعلی فہرستیں اورالیکشن کمیشن کی سرپرستی‘ کے عنوان سے آل پارٹیزکانفرنس ہوئی،اے پی سی میں شریک جماعتوں کے رہنماوٴں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمشنرسندھ کوبرطرف کیا جائے۔اوراگر کراچی کی انتخابی فہرستیں موجودہ پتوں پرمرتب نہ کی گئیں تو تمام سیاسی جماعتیں احتجاجی ریلی نکالیں گی۔صدارتی خطاب میں امیرجماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے بتایا کہ پیپلزپارٹی، اے این پی بھی نئی انتخابی فہرستیں مسترد کرچکی ہیں لیکن آخرکیاوجہ ہے کہ ایم کیوایم15 لاکھ ووٹرزکے نام سندھ اورکراچی سے باہرکرنے کے مسئلہ پرخاموش ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نوٹس لیں۔

مزید خبریں :