03 اپریل ، 2012
پشاور…اہلسنت والجماعت نے گلگت میں اہلسنت کے کارکنوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ گلگت میں اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کا قتل ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت کیا گیا ہے۔ جس میں ملوث افراد سر عام گھوم رہے ہیں جن کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انھوں نے چیف جسٹس سے اس واقعہ پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک کومستعفی ہوجانا چاہیئے۔