07 مارچ ، 2014
کراچی…تھر کے امدادی کاموں کے لیے ہفتے اور اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے۔چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کا کہنا ہے کہ صوبائی سیکریٹریٹ کے دفاتر میں ہفتہ8 اور اتوار 9مارچ کی چھٹی منسوخ کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ہدایت پر تمام وزرا اور سیکریٹری دفاتر میں موجود رہیں گے۔ چیف سیکریٹری نے مزید بتایا کہ تمام وزراء اور سیکریٹری تھر ریلیف سے متعلق کام کی نگرانی کریں گے۔