کاروبار
07 مارچ ، 2014

بھارت سے بجلی درآمدکامعاملہ،4مختلف کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

بھارت سے بجلی درآمدکامعاملہ،4مختلف کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد…بھارت سے بجلی کی درآمدکے معاملے پر پاک بھارت 4مختلف کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ سیکریٹری پانی و بجلی زرغام اسحاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ دہلی میں پاک بھارت حکام کی ملاقات کے دوران ہوا، نئی دہلی میں پاور سیکٹر میں تعاون پر 5اور 6مارچ کو اجلاس ہوئیجن میں طے کیا گیا کہ کمیٹیاں ٹیکنیکل، کمرشل، ریگولیٹری اور کنسٹرکشن معاملات پرقائم ہوں گی۔ زرغام اسحاق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے 500میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ ہے، کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں بجلی کی درآمد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، بھارتی حکام کو بتایا ہے کہ بجلی کی درآمد جلد چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :