پاکستان
07 مارچ ، 2014

آپریشن دس سال بھی ہوتا رہا تو امن نہیں ہوگا، سربراہ طالبان کمیٹی

آپریشن دس سال بھی ہوتا رہا تو امن نہیں ہوگا، سربراہ طالبان کمیٹی

گوجرانوالہ…مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ آپریشن سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، آپریشن ہوا تو خواجہ آصف لندن یا امریکا جاکر بیٹھ جائیں گے، خون خرابہ یہاں ہوگا۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ خواجہ آصف کو اپنے بیان کی تردید کرنی چاہیے، ان کا لیڈر تو زور و شور سے مذاکرات کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف تو لندن یا امریکا جا کر بیٹھ جائیں گے اور یہاں خون خرابہ شروع ہو جائے گا، آپریشن سے مسائل بڑھیں گے، آپریشن سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، 10سال بھی آپریشن ہوتا رہے تو سارے اصل لوگ باہر چلے جائیں گے،سارا نزلہ غریبوں پر گرے گا۔ چارسدہ میں جیونیوز سے بات کرتے ہوئے رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ فوج کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنانے کا مطالبہ نہیں کیا، ہم نے مطالبہ نہیں کیا کہ فوج کو اس کا حصہ بنایا جائے، اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ فوج کو مذاکرات کا حصہ بنایا جائے تو ہمیں اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :