08 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے نیو ٹاوٴن میں وزیراعلیٰ سندھ کی معاون شرمیلا فاروقی کے ڈرائیور سے نامعلوم افراد سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اسی علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محموالرزاق کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق نیو ٹاوٴن کے علاقے سے نامعلوم افراد شرمیلا فاروقی کے ڈرائیور سے سرکاری گاڑی چھین کرفرار ہوگئے، واردت کے وقت شرمیلا فاروقی گاڑی میں موجود نہیں تھی۔ دوسری جانب اسی علاقے میں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمودالرزاق سے 2 مسلح ملزمان موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رکن سندھ اسمبلی کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس میں وہ بال بال بچے۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق لوٹ مار کرنے والے دونوں ملزمان واردات کے بعد جیل کے اندر بنی کالونی میں فرار ہوگئے تھے۔ جن میں سے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔