پاکستان
08 مارچ ، 2014

تھر میں ہلاکتیں،ذمے داروں کیخلاف کسی ٹھوس کارروائی سے گریز کیوں؟

تھر میں ہلاکتیں،ذمے داروں کیخلاف کسی ٹھوس کارروائی سے گریز کیوں؟

کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ حکومت کی غلطی توتسلیم کرلی مگر100سے زائد بچوں کی اموات کے بعد بھی تھری عوام کونہ خوراک ملی نہ علاج ،آخروزیراعلیٰ سندھ کی ایسی کیا مجبوری تھی جو انہوں نے ذمہ داران کے خلاف کسی ٹھوس کارروائی سے گریزکیا؟خوراک کی قلت اورقحط،کمزورحاملہ خواتین اور بیماری میں مبتلا بچوں کی اسپتال منتقلی لمباسفر،راستے کی مشکلات اورطبی سہولتوں کا فقدان وجہ حکومت اورمتعلقہ اداروں کی غفلت اورلاپرواہی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کی اموات اورگندم کی بروقت ترسیل پراپنی حکومت کی غلطی تسلیم کی،لیکن کسی ٹھوس کارروائی سے گریز کیاذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعلی کارروائی کرتے بھی تو کیسے کیونکہ سندھ کے سیکریٹری ہیلتھ خود ان کے داماد اقبال درانی جبکہ تھرکے ڈپٹی کمشنرپیپلزپارٹی کے سینئررہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے ہیں،اب ظاہر ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے گھر اور پارٹی کے خلاف کارروائی کرتے بھی تو کیسے؟

مزید خبریں :