04 اپریل ، 2012
لاہور ... مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی نے ملک کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کا عزم کررکھا ہے ، پاکستان ایک بار پھر خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا ۔وہ لاہورمیں اداکارہ رانی کی یاد میں قائم کیے جانیوالے رانی رفیقین میموریل اسپتا ل کی تقریبِ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی اوردیگر مسائل کا سامنا ہے، وو وقت دورنہیں جب یہ اندھیر ے چھٹ جائیں گے۔ اداکارہ رانی کے داماد ڈاکٹر انور کا کہنا تھا کہ انکی ساس نے زندگی بھرفن کے ذریعے مسکراہٹیں بکھیریں اور وہ انکی یاد میں ہسپتال بنا کر انکا مشن جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ تقریب میں سینٹر پرویز رشید اوردیگرشخصیات نے شرکت کی ۔