08 مارچ ، 2014
لندن…لندن میں نوجوانوں کی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب میں برطانوی شہزادے ہیری اور ملالہ یوسف زئی نے شرکت کی، ملالہ فنڈ اور فری دی چلڈرن نے لڑکیوں کے مسائل پر مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔فری دی چلڈرن نامی فلاحی تنظیم کے تحت 'We Day UK' کی افتتاحی تقریب لندن میں ہوئی۔ تقریب میں شہزادہ ہیری، سابق امریکی نائب صدر الگوراور دیگر شخصیات کے ساتھ ملالہ یوسف زئی نے شرکت کی۔ برطانیہ بھر سے 12 ہزار نوجوان اس یونٹ میں شریک تھے۔ ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے کا تعمیری اور سرگرم رکن بنانے کا شعور اجاگر کرنا تھا۔