پاکستان
08 مارچ ، 2014

کراچی: دنبہ گوٹھ میں پولیس کی کارروائی، 2 اغوا کار ہلاک، تاجر بازیاب

کراچی: دنبہ گوٹھ میں پولیس کی کارروائی، 2 اغوا کار ہلاک، تاجر بازیاب

کراچی…کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا۔کارروائی میں 2 مبینہ اغوا کار ہلاک ہوگئے۔ ایس آئی یو کے ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق آپریشن کے دوران اغوا کاروں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے، جبکہ کندھ کوٹ کے مغوی تاجر نیاز کو بازیاب کرالیا گیا۔اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

مزید خبریں :