08 مارچ ، 2014
کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گاجو اتوار کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔