08 مارچ ، 2014
بنجل… پاکستانی جج علی نواز چوہان نے گیمبیا کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا۔علی نواز چوہان بین الاقوامی قانون کے ماہر ہونے کے علاوہ انٹرنیشنل کرمنل ٹربیونل کے جج اور کولمبیا لا اسکول کے وزیٹنگ پروفیسر بھی رہ چکے ہیں،، انہوں نے سعودی عرب سے شریعہ میں تعلیم حاصل کی۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں صدر گیمبیا پروفیسر ڈاکٹر یحییٰ جمعہ نے کہا کہ پاکستان اور گیمبیا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، گیمبیا کے نئے چیف جسٹس علی نواز چوہان نے کہا کہ گیمبیا کی عدلیہ کیلئے خدمات انجام دینا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔