کاروبار
08 مارچ ، 2014

سیکورٹی ایکسچینج کمیشن نے ڈائریکٹ سٹیلمنٹ سسٹم کی منظوری دیدی

سیکورٹی ایکسچینج کمیشن نے ڈائریکٹ سٹیلمنٹ سسٹم کی منظوری دیدی

کراچی… حصص بازار میں موجود سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کیلئے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن نے ڈائریکٹ سٹیلمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی،ایس ای سی پی کے حکام کے مطابق ماضی میں چند اسٹاک بروکرز نے اپنی تحویل میں سرمایہ کاروں کے حصص اور پیسے کا غلت طریقے سے استعمال کیا،جس کو مد نظر رکھتے ہوئے، ایس ای سی پی نے ڈائریکٹ سیٹلمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے،جس کے تحت سرمایہ کار حصص کی خرید و فروخت کیلئے اسٹاک بروکرز کے بجائے سینٹرل ڈیپوزیٹری سینٹر میں اپنا پیسہ جمع کراسکے گے ،تاکہ محفوظ طریقے سے حصص کی خریدوفروخت کی جاسکے،جبکہ اسٹاک بروکرز صرف ٹرانزیکشن کا حصہ ہونگے،اس سے سرمایہ کار بروکرز کے ڈیفولڈ ہونے سے محفوظ رہ سکے گے،اس کا افتتاح جون 2014ء تک کرنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :