دنیا
04 اپریل ، 2012

امریکی میرینز :دو سو کادستہ تعیناتی کے لئے آسٹریلیا پہنچ گیا

امریکی میرینز :دو سو کادستہ تعیناتی کے لئے آسٹریلیا پہنچ گیا

سڈنی…امریکا کے دو سو میرینز کا دستہ تعیناتی کے لئے آسٹریلیا پہنچ گیا ہے ،امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان معاہدے کے تحت امریکی میرینز 6 ماہ تک آسٹریلیا میں ڈاروِن کی بندرگاہ پر تعینات رہیں گے۔فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون اور تربیت کو فروغ دینا ہے۔ امریکی فوجی آسٹریلوی فضائیہ کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے اور خطے کے دوسرے ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

مزید خبریں :