پاکستان
04 اپریل ، 2012

گلگت : دو تھانوں اور سٹی کی حدود میں کرفیو نافذ

گلگت : دو تھانوں اور سٹی کی حدود میں کرفیو نافذ

گلگت…گلگت شہر کے دو تھانوں اور سٹی کی حدود میں کرفیو نافذ ہے۔ گلگت میں گزشتہ روز ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں اور چلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے بعدآج بھی صورتحال کشیدہ ہے اورگلگت میں کرفیو نافذ ہے۔ گلگت میں کرفیو کے دوران چند علاقوں میں فائرنگ کے اکا دکا واقعات ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام یا دن میں کسی بھی وقت کرفیو میں نرمی کی جاسکتی ہے۔چلاس میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں چلاس میں ہی موجود ہیں۔شہر بھر میں موبائل سروس بھی بند ہے۔چلاس میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اسکردو میں ہڑتال ہے۔تمام اسکول بند ہیں سرکاری دفاتر میں حاظری نہ ہونے کے برابر ہے۔ ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔چلاس میں جاں بحق ہونے والے 2افراد کی میتیں اسکردو لائی جائیں گی۔استور میں بھی گلگت کی صورتحال کے باعث حالات کشیدہ ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام نجی ٹی وی چینلز بند کردیئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنیر استور شہباز طاہر ندیم نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید خبریں :