پاکستان
04 اپریل ، 2012

اسکردو کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری جاری

اسکردو کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری جاری

اسکردو …اسکردو کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری جاری ہے،ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ غذر میں تین روز تک جاری رہنے والی بارش اور برفباری تھم جانے کے بعد سے موسم صاف ہوگیا ہے۔ استور میں بھی موسم صاف ہے۔ حالیہ برفباری کے بعد بالائی علاقوں میں بند ہونے والی رابطہ سڑکیں کھولی نہیں جا سکی ہیں جس سے اشیائے خوردنوش کی قلت ہوگئی ہے۔ اسکردو میں مطلع ابر آلود ہے ، بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ اور ہزارہ سمیت کشمیر بھر میں موسم تبدیل ہوگیا ہے اور دن کے اوقات میں گرمی رہتی ہے جبکہ رات میں ہلکی سی خنکی ہوجاتی ہے۔شمالی بلوچستان میں بھی موسم بتدریج گرمی شروع ہوگئی ہیا۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن بھر موسم گرم رہتا ہے تاہم شام سے گرمی کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔

مزید خبریں :