پاکستان
04 اپریل ، 2012

گلگت چلاس میں پرتشدد کارروائیاں،رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوادی گئی

گلگت چلاس میں پرتشدد کارروائیاں،رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوادی گئی

اسلام آباد…گلگت اور چلاس میں گزشتہ روز کے فسادات کی ابتدائی رپورٹ ،وفاقی حکومت کو بھجوادی گئی ہے ، وفاقی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ سکیورٹی وجوہات پر گلگت میں موبائل فون کی تمام سروسز معطل کردی گئی ہیں گزشتہ روز کے فائرنگ اور حملوں کے واقعات کی اطلاعات گلگت بلتستان کی انتظامیہ، پولیس و اسکاوٴٹس کی طرف سے بھیجی گئی ہیں۔ ان میں کہاگیاہے کہ مولاناعطاء اللہ کی 3 روز قبل گرفتاری کے خلاف گلگت میں گزشتہ روز احتجاجی ریلی نکالی گئی،اہلسنت والجماعت کی ریلی پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ ہوا اور فائرنگ بھی کی گئی، 6 افراد ہلاک ہوئے، اس کے بعد پولیس نگرانی میں چلاس جانے والی 4 بسوں کا تقریبا 40 موٹرسائیکل سواروں نے گھیراوٴ کرلیا،موٹرسائیکل سواروں کے حملہ سے 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 4 مسافر جان بچاتے دریا میں کود کر ڈوب گئے، حملہ آوروں نے بسوں میں سوار خواتین کو کچھ نہیں کہا ، رپورٹ کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل سواروں سے تصادم میں 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ، ادھر وزارت داخلہ نے بتایاہے کہ وزیرداخلہ رحمان نے گلگت میں تمام موبائل فون کے آپریشنز معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے جس پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :