پاکستان
12 مارچ ، 2014

طالبان کو دفتر نہیں بہت کچھ دینے کو تیار ہیں، اگر سب متفق ہوں:پرویز خٹک

طالبان کو دفتر نہیں بہت کچھ دینے کو تیار ہیں، اگر سب متفق ہوں:پرویز خٹک

پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ طالبان کو صرف دفتر نہیں اور بہت کچھ دینے کو تیار ہیں، اگر سب متفق ہوجائیں۔ صوبائی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کے لیے ان کا نام زیر غور نہیں آیا، فائنل کمیٹی کے لیے گلزار خان کا نام دیا گیا ہے، مذاکراتی عمل میں قبائل کو شامل کرنا بہت ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن وامان اور مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن تجاویز دے تو عمل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے گورنر کی تبدیلی کی خبروں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :