11 مارچ ، 2014
پشاور…کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ سیز فائر کے وعدے پر قائم ہے اور اس دوران پرویزمشرف سمیت کسی کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ جیونیوز کو کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عمر خراسانی کی طرف سے بیان موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اطلاعات بے بنیاد ہیں جن میں یہ کہاگیاکہ ان کی جماعت سابق صدر پرویز مشرف پر حملہ کرسکتی ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ وہ حکومت کے ساتھ ایک ماہ کے سیزفائر کے وعدے کے پابند ہیں۔