کھیل
12 مارچ ، 2014

دوسراٹی20: انگلینڈکو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں5وکٹوں سے شکست

دوسراٹی20: انگلینڈکو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں5وکٹوں سے شکست

بارباڈوس… ویسٹ انڈیزنے دوسرے ٹی20میچ میں انگلینڈکو5وکٹوں سے شکست دیدی، اس طرح ویسٹ انڈیزکو3میچوں کی سیریزمیں 0-2کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔دوسرے ٹی 20میچ میں انگلینڈکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر 152رنزبنائے،جوزبٹلرنے67رنزکی نمایاں اننگ کھیلی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنتوکی نے4وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیزنے مطلوبہ ہدف کپتان ڈیرن سمی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 19ویں اوورکی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا، سمی نے 9گیندوں پر3چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے نا قابلِ شکست 30رنز اسکور کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کا تیسرااورآخری میچ 13مارچ کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :