انٹرٹینمنٹ
12 مارچ ، 2014

جیو کی نئی شاہکار ڈراما سیریل ”’بشر مومن“

جیو کی نئی شاہکار ڈراما سیریل ”’بشر مومن“

کراچی …جیو کی جانب سے ڈرامے کی دنیا کا نیا شاہکارچھوٹی اسکرین کے لئیتیار ہے ،ڈ رامے کی دنیا میں ہلچل مچاتی جیو اور اے اینڈ بی پروڈکشنز کی یہ مشرکہ کاوش یوں تو جانی پہچانی کہانی ہے، مگر بہتر اور بڑے پیمانے پر تیار کردہ اس ڈارامے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ اسکی لانچ کاانداز بھی عام روٹین سے ہٹ کر ہی رہا۔پریس کانفرنس میں شامل ڈرامے کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کے مطابق اس کی تخلیق سے جڑے ہر چھوٹے بڑے پہلو پرتوجہ دی گئی، محنت اور لگن کا مقصد بشر مومن کو چھوٹی اسکرین کے ایک ایسے بڑے شاہکار کے طور پر پیش کرنا ہے جو غیر ملکی ڈرامے کی بڑھتی مقبولیت کا ہر لحاظ سے مقابلہ کرسکے۔زنجبیل عاصم کی تحریر کردہ اس کہانی کے ہدایتکار سید علی رضا اسامہ ہیں اور اس کی اہم کاسٹ میں فیصل قریشی، اشنہ شاہ کے علاوہ سمیع خان اور یاسر مظہر بھی شامل ہیں، کراچی کے مقامی ہوٹل میں سجی اس لانچ کے بعد ناظرین ڈرامہ سیرئیل بشر مومن 14 مارچ سے ہر جمعے کی رات آٹھ بجے صرف جیو ٹی وی پر دیکھ سکیں گے ۔

مزید خبریں :