پاکستان
12 مارچ ، 2014

ڈاکٹر عامر لیاقت امدادی سامان لے کر مٹھی کے مضافاتی گاؤں پہنچ گئے

ڈاکٹر عامر لیاقت امدادی سامان لے کر مٹھی کے مضافاتی گاؤں پہنچ گئے

مٹھی …جیو ٹی وی کے معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی سربراہی میں محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کا وفد متاثرین تھر کے لیے امدادی سامان لے کر مٹھی کے گاوٴں پوہ سرکا پہنچا ،جہاں عامر لیاقت نے نہ صرف متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ، ان کے دکھ درد بانٹے بلکہ خشک زمین پر ابر رحمت کے لیے نماز استسقا بھی ادا کی گئی۔ محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کی جانب سے جیو ٹی وی کے معروف میزبان ڈاکٹر عامری لیاقت متاثرین تھر کی امداد اورداد رسی کے لیے خشک سالی کے شکار گاوٴں پوہ سرکو پہنچے ۔ پوہ سرکو خشک سالی کا شکار مٹھی کا وہ گاوٴں ہے جہاں ابھی تک سرکاری و غیر سرکاری امداد نہیں پہنچ پائی تھی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں کیمپ لگایا اور متاثرین کے ساتھ ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔ محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کے تحت متاثرین کے لیے فراہم کردہ امدادی سامان میں خشک دودھ ، دوائیں ، آٹا ، دالیں غذائی اشیا کے پیکٹس ، پانی کی ہزاروں بوتلیں اور ڈھائی ہزار سے زائد جوس کے ڈبے بھی شامل ہیں۔ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے بتایا کہ یہاں جو پانی دستیاب ہے وہ پینے کے قابل نہیں ۔اس موقع پر خواتین نے بھی یہی شکوہ کیا کہ انہیں پانی حاصل کرنے کیلئے دوردراز جانا پڑتا ہے ، انہیں اپنے علاقے میں ہی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ایک متاثرہ شخص نے بتایاکہ اس خشک سالی میں اس کے بچے بھی جاں بحق ہوچکے ہیں ۔گاوٴں کے دورے کے موقع پر عامر لیاقت کی ٹیم کے ہمراہ آئے علامہ بشیر فاروق قادری کی امامت میں نماز استقسا بھی ادا کی گئی اور اللہ سے ابر رحمت برسانے اور متاثرین کی پریشانیاں ختم کرنے کی دعائیں کی گئیں ۔

مزید خبریں :