انٹرٹینمنٹ
12 مارچ ، 2014

پاکستان مخالف کسی فلم میں کام نہیں کروں گا، اوم پوری

پاکستان مخالف کسی فلم میں کام نہیں کروں گا، اوم پوری

لاہور…بھارتی اداکار اوم پوری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان مخالف کسی فلم میں کام نہیں کریں گے، ایک دو فلموں میں کام کیا تھا جس کا بے حد افسوس ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکار اوم پوری کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ نفرت پر مبنی فلموں پر پابندی لگانی چاہئے، پاکستانی چینلز بھارت میں بھی دکھائے جانے چاہئیں۔اوم پوری کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں محبت کی آگ برابر لگی ہوئی ہے لیکن دونوں طرف کچھ نالائق لوگ ہیں جو نا جانے کیوں نفرت بھڑکاتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں :