12 مارچ ، 2014
اسلام آباد…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کو نشانہ بنانے کے واقعات ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے پیش آرہے ہیں۔ اسلام آباد میں عالمی ادارہ صحت کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کو تجویز دیں گے کہ پولیو کے معاملے کو بھی طالبان سے مذاکرات میں شامل کیا جائے۔