کھیل
12 مارچ ، 2014

دوسرا ٹی 20 :ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

دوسرا ٹی 20 :ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

بارباڈوس…ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو پانچ وکٹ سے ہرا کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ بارباڈوس میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے سات وکٹ پر 152رنز بنائے، بٹلر67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سینتوکی نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف سات گیندوں پہلے پانچ وکٹ پر حاصل کر لیا۔کرس گیل نے 36رنز بنائے۔سینتوکی مین آف دی میچ رہے۔ویسٹ انڈیز نے اس میچ کے ساتھ سیریز میں بھی دو صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

مزید خبریں :