12 مارچ ، 2014
اسلام آباد…بحریہ ٹاؤن کے ترجمان نے کہا ہے کہ تھر کے عوام کی مدد کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ فوج کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن حکومت کے ساتھ مل کر تھر میں ویران اسکول اور اسپتال چلائے گی، تھر میں 1300 فٹ کی گہرائی پر پینے کا پانی میسر ہے ٹربائین کے ذریعے پانی نکال کر تھر کے عوام کو فراہم کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ آج لاہور سے موبائل اسپتال تھر کے لئے کئے جارہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بحریہ ٹاؤن کی خواہش ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں۔