12 مارچ ، 2014
نیویارک…امریکی شہر نیویارک میں مین ہٹن کے نزدیک ہارلیم میں رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عمارت میں ہونے والے دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، دھماکے کے بعد عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ دھماکے کے بعد شہر میں میٹرو سروس کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔