12 مارچ ، 2014
نیویارک…امریکی شہر نیویارک میں مین ہٹن کے نزدیک ہارلیم میں رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے میں 16افراد زخمی ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق عمارت میں ہونے والے دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، دھماکے کے بعد عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ دھماکے کے بعد شہر میں میٹرو سروس کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ فائربریگیڈ کے اہلکار اسنارکل سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔