12 مارچ ، 2014
پشاور…جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے رہنما اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ نئی کمیٹی کی تشکیل حکومت کا اختیار ہے،فیصلہ خوش آئند ہے۔ پروفیسر ابراہیم نے نئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نئی کمیٹی سے مذاکرات کی کامیابی میں مدد ملے گی، صوبے سے 3ممبران کو حکومتی کمیٹی میں شامل کرنامذاکرات میں مدد گار ثابت ہو گا۔