12 مارچ ، 2014
کراچی…اے این پی کے رہ نما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ تھر کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، کوتاہی اور سنگین غفلت کے بغیر اتنا بڑا سانحہ رونما نہیں ہوسکتا۔تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکت پر اے این پی کے رہ نما سینیٹر شاہی سیدکا کہنا تھا کہ اتنے بڑے انسانی سانحے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کرنا چاہتے، سندھ حکومت ذمے داران کے خلاف کارروائی کرکے انہیں بھرپور سزا دے۔