12 مارچ ، 2014
کراچی…صوبائی وزیر جاوید ناگوری نے الزام عائد کیا ہے کہ لیاری کے حالات میں نبیل گبول ملوث ہیں، الطاف حسین کو بھی صورتِ حال سے متعلق خط لکھا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ لیاری کے واقعات میں سندھ حکومت کو کمزور کرنی والے ملوث ہیں۔ اس موقع پر پی پی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی، وسائل ہونے کے باوجود لیاری کی صورت حال پر قابونہ پایا جانا سوالیہ نشان ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ روزانہ 3سے 4افراد مرتے ہیں اور کھلے عام راکٹ حملے ہوتے ہیں، لیاری کے مسئلے کو تھر سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہ دیکھیں۔