12 مارچ ، 2014
کراچی…فرنٹیئرکالونی میں اے این پی کے رہنما گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر محنت امیرنواب کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امیرنواب کے گھر پر حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔