13 مارچ ، 2014
راول پنڈی … تھرپارکر میں پاکستان آرمی اور رینجرز کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے سامان کی ترسیل کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیاجا رہا ہے، 353ٹن خوراک کے تھیلے متاثرین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، جبکہ میڈیکل کیمپوں میں بچوں سمیت 10ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔تھرپارکر میں چائلڈ اسپیشلسٹ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔