04 اپریل ، 2012
موغا دیشو … صومالیہ کے ایک تھیٹر میں خود کش حملے میں قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ اور حکومتی وزیر سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دار الحکومت موغادیشو میں پولیس اہلکاروں کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے تقریب کے دوران خود کو تھیٹر کی عمارت کے اندر دھماکے سے اڑا دیا۔ صومالہ میں سرکاری ٹیلی ویژن کے ذرائع کے مطابق قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ اور ایک حکومتی وزیر ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ یہ تھیٹر 1990 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد بند کر دیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔