15 مارچ ، 2014
لاہور…مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے بعد کلرک بھی سڑکوں پر آنے والے ہیں، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں مگر یوتھ فیسٹیول پر ایک ارب روپے اڑا دیے گئے۔ مسلم لیگ ہاوٴس لاہورمیں مینارٹیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کوجہاں بھی ضرورت پڑی، ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، دوبارہ موقع ملا تو اقلیتوں کیلئے ایسے اقدامات کریں گے جو پہلے کسی نے نہ کیے ہوں۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مہنگائی یا بجلی کی قیمت، اسپتالوں کے لیے دوائیاں یا ریسکیو گاڑیوں کی صورت حال، فرق سب کو نظر آجائے گا۔ پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں پہلی دفعہ امرتسرسے بس سروس شروع کی گئی، اقلیتوں کیلئے اسکالر شپ شروع کی جو موجودہ حکومت نے بند کردی۔