16 مارچ ، 2014
لاڑکانہ…جناح باغ چوک کے قریب مندر پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے مندر سے متصل دھرم شالہ کو آگ لگادی گئی۔مشتعل افراد نے ہندو شخص کے گھر کا گھیراوٴ کرلیا۔ ہندو شخص پر الزام ہے کہ اس نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کی ہے۔مختلف مذہبی تنظیموں کے درجنوں افراد علاقے میں جمع ہوگئے۔ مندر کی حفاظت کے لئے پولیس اور رینجرزکی بڑی تعداد پہنچ گئی۔پولیس نے مشتعل افراد کو متشر کرنے کے لئے شیلنگ کی۔مقدس اوراق کے بے حرمتی کے واقعے کے بعد شہر بھر میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔مشتعل افراد نے مندر سے متصل دھرم شالہ کو آگ لگادی۔جناح باغ اور ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذہے۔